ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / لاویر کپ میں جوڑی بنائیں گے فیڈرر اور نڈال

لاویر کپ میں جوڑی بنائیں گے فیڈرر اور نڈال

Thu, 25 Aug 2016 18:01:19    S.O. News Service

نیویارک،25اگست؍؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سوئس اسٹار راجر فیڈرر اور رافیل نڈال رائڈرکپ کے طرز پر شروع ہونے والے ایک نئے ٹینس ٹورنامنٹ میں باقی دنیا کے خلاف یورپی ٹیم کے لیے ایک ساتھ جوڑی بنا کر کھیلیں گے۔لاویر کپ کل یہاں نیویارک میں لانچ کیا گیا، جس میں فیڈرر اور نڈال دونوں نے ٹورنامنٹ کیلئے شراکت دی۔یہ ٹورنامنٹ اگلے سال 22سے 24ستمبر تک پیراگوئے میں منعقد کیا جائے گا۔ان دونوں کھلاڑیوں نے مل کر 31گرینڈسلیم ٹائٹل اپنے نام کئے ہیں۔سابق گرینڈسلیم اسٹار بیورن بورگ اور جان میکنرو کپتان ہوں گے۔ٹورنامنٹ کے منتظمین نے اس کا نام راڈ لاویر کے نام پر رکھا ہے جس میں کیلنڈر گرینڈسلیم حاصل کرنے والے آخری کھلاڑی تھے۔انہوں نے یہ کامیابی 1969میں حاصل کی تھی۔منتظمین کو امید ہے کہ اس وقت عالمی درجہ بندی میں قابض سرفہرست دو کھلاڑی نوواک جوکووچ اور اینڈی رمے کو بھی کھیلنے کے لیے تیار کر لیا جائے گا۔45سالہ فیڈرر اس ٹورنامنٹ کے آغاز کے موقع پر موجود تھے،وہ چوٹ کی وجہ سے پیر سے نیویارک میں شروع ہونے والے یو ایس اوپن میں نہیں کھیل پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ ناقابل یقین ہوگا کیونکہ رافا اور میں ایک ہی ٹیم میں ہوں گے۔یہ اچھا احساس ہے کہ مجھے ایک شاندار فری ہیڈ والے کھلاڑی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔نڈال نے فیڈرر کے خلاف کیریئر میں 34مقابلے میں سے 23میں کامیابی حاصل کی ہے۔لاویر کپ اولمپک سیشن کو چھوڑ کر ہر سال کھیلاجائے گا، جس میں ہر دن چار میچ منعقد ہوں گے۔اس میں سے تین مقابلے سنگل ہوں گے جبکہ ایک ڈبلز میچ کھیلا جائے گا۔


Share: